سی پیک فریم ورک کے تحت جاری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے‘ حکام

منگل 18 جون 2019 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبے کے تحت مشرقی کوریڈور پر کام تیزی سے جاری ہے، اس کی تعمیر سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کیساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق سی پیک فریم ورک کے تحت جاری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سماجی و اقتصادی ترقی اور زراعت کے شعبے کو سی پیک کے اگلے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے اورمشترکہ منصوبے شروع کرنے کیلئے بھی چین کی زرعی کمپنیوں کو خوش آمدید کہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں