حکومت کا پاکستان میں موجود عظیم ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بحالی کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ

منگل 18 جون 2019 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) حکومت نے پاکستان میں موجود عظیم ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بحالی کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ان تاریخی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی اور اس کے بعد ان کی حالت کا جائزہ لے کر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 10 ہزار سے زائد تاریخی مقامات موجود ہیں جن میں سے کچھ کو ورلڈ ہیرٹیج سائیٹس کی حیثیت دی جاچکی ہیں لیکن بہت سے ایسے مقامات ہیں جن کی طرف گزشتہ حکومتوں نے توجہ نہیں دی اور ان کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا لیکن موجودہ حکومت نے اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔

پاکستان میں ماضی کی کئی تہذیبوں کے آثار موجود ہیں اور یہاں کئی ایسے مقامات اور ایسی عمارتیں بھی موجود ہیں جن کا تعلق ماضی کی تہذیبوں سے ہے۔ مذہبی اور تاریخی اہمیت کی حامل یہ عمارتیں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں