پاکستان تحریک انصاف ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے‘ اعلیٰ اختیاراتی

کمیشن گزشتہ دس سال کے دوران قرضے کے لئے گئے 24 ہزار ارب روپے سے متعلق تحقیقات کرے گا، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہائوس میں ’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو

منگل 18 جون 2019 23:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے‘ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن گزشتہ دس سال کے دوران قرضے کے لئے گئے 24 ہزار ارب روپے سے متعلق تحقیقات کرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دو ہزار ارب روپے قرضوں پر سود کی قسط کے ادا کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کوئی قرضے نہیں لے رہی صرف ان قسطوں کی ادائیگی کے لئے قرضہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لئے موثر اور جامع اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار احتساب ہو رہا ہے۔ گزشتہ دس سال کے دوران قرضے لینے سے حکمران امیر سے امیر تر اور ملک غریب ہوا۔ ان کی جائیدادوں میں اضافہ ہوا جبکہ ملک میں غربت کی لکیر کے نیچے جانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن قرضوں سے لوٹ مار کرنے والوں اور اقامہ لینے والوں سے متعلق تحقیقات کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں