پیر آف بلاوڑہ شریف مسنجف علی سرکار کے 15ویں عرس کیا تقریبات 28 جون کو شروع ہوں گی

بدھ 19 جون 2019 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء)پیر آف بلاوڑہ شریف مسنجف علی سرکار کے 15ویں عرس کی تین روزہ تقریبات 28 جون کو شروع ہوں گی۔اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کوٹلی ستیاں پیر حق خطیب حسین اور دیگر علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔تقریبات کا باقاعدہ آغاز28 جون کو بعد ازنماز فجر ہوگا ،مزار کو عرق گلاب سے غسل دینے کے علاوہ قرآن خوانی ، چادر پوشی اور محفل حمد و نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔29 جون کو محفل درود شریف،ختم قرآن پاک اور علماء کا خطاب ہوگا۔30 جون کو پیر حق خطیب حسین خصوصی اختتامی خطاب کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں