پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسزنے ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ 2020 میں 375ویں پوزیشن حاصل کر لی

بدھ 19 جون 2019 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز(پی آئی ای اے ایس)نے ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ 2020 کیلئے سرفہرست جامعات میں 375ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

400 ٹاپ جامعات کی فہرست میں شامل ایم آئی ٹی،سٹینفورڈ اور ہارورڈ جیسی بین الاقوامی جامعات کیساتھ مقابلہ کرتے ہوئے پی آئی ای اے ایس نے ایک بار پھر خود کو پاکستان کا مثالی تعلیمی ادارہ ثابت کر دیا ہے۔

ریکٹر پی آئی ای اے ایس پروفیسر ڈاکٹر ناصر ایم مرزا نے تمام پی آئی ای اے ایس کیمپسز کے تمام عملے اور فیکلٹی کو انکی نمایاں کاکردگی اور خدمات پر انہیں مبارکباد دی ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر نگرانی پی آئی ای اے ایس کا شمار پاکستان کی شہرت یافتہ جامعات میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں