قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 60 دن توسیع کی منظوری

جمعرات 20 جون 2019 18:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) سینیٹ میں سینیٹر بہرہ مند تنگی کی تحریک استحقاق سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 60 دن توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اس سلسلے میں ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے تحریک پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں