رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران امریکہ کے لئے پاکستانی اشیاء و خدمات کی برآمدات میں 3.69 فیصد اضافہ ہو گیا

جمعرات 20 جون 2019 23:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران امریکہ کے لئے پاکستان اشیاء و خدمات کی برآمدات میں 3.69 فیصد اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جاری رپورٹ کے مطابق جولائی 2018-19ء کے دوران امریکہ کے لئے پاکستان کی اشیاء و خدمات کی برآمدات 4714.475 ملین ڈالرز رہیں جو گزشتہ مالی سال 2017-18ء کی اسی مدت کے دوران 4546.421 ملین ڈالر زتھیں۔ رواں مالی سال کے دوران پولیسٹرز، مردانہ شرٹس، جیکٹس اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سویٹرز، جرابوں اور ہوزری کی برآمدات بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں