اقوام متحدہ نے سکیورٹی صورتحال اور امن وامان میں بہتری پر پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دے دیا ، پاکستان کی اہم کامیابی،پاکستان پرسرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا

جمعرات 20 جون 2019 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) اقوام متحدہ نے پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دیدیا جو پاکستان کی اہم کامیابی ہے۔ عالمی ادارے اور ممالک سیکورٹی صورتحال جاننے کے لیے اقوام متحدہ سے رابطہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔ پاکستان گزشتہ دوسال سے پابندی کے خاتمے کے لیے کوششیں کررہا تھا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے سے پاکستان پرسرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور مثبت نتائج نکلیں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس میں بہتری ہونے پر پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن نے پاکستان کو خط کے ذریعے فیملی سٹیشن قرار دیئے جانے کے اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں