حلقہ این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار امداد خان مہر کی تبادلوں کے حوالے سے شکایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

پیر 24 جون 2019 19:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار امداد خان مہر کی تبادلوں کے حوالے سے شکایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق این اے 205 سے امیدوار امداد خان مہر نے بعض اہلکاروں کے تبادلے کی شکایت کی تھی۔

کچھ روز قبل بھی تقرریوں اور تبادلے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ تبادلے الیکشن شیڈول سے قبل ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں