بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے 12 غیر ملکی فرمز کو بلیک لسٹ کر دیا

منگل 25 جون 2019 18:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ایمپلائمنٹ کوڈ پر عمل نہ کرنے والی 12 غیر ملکی فرمز کو پاکستانی ورک فورس کی بھرتی سے روکتے ہوئے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ بیورو آف امیگریشن کے اعلیٰ عہدیدار نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال بیورو آف امیگریشن نے 12 کمپنیوں کو ملازمتوں کی فراہمی، وقت پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی، جعلی ویزوں کے اجراء اور دیگر معاہدوں کو پورا نہ کرنے پر بلیک لسٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی شکایات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد آذربائیجان کی 6، عراق اور عمان کی 3,3 ایجنسیوں کو پاکستان سے مین پاور درآمد کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ بلیک لسٹ ہونے والی کمپنیوں میں شاہ انٹرنیشنل ایف ایس ایل ایل سی، نذر موٹرز ایل ایل سی، لردک ایل ایل سی، اے سی وی ایل ایل سی، آرکوئتا ایل ایل سی، سٹیزن منور لطیفی، شرکہ ارد الموہیت، شرکہ امواج البہار، شرکہ سیوف البدر، کیٹالسٹ کنٹریکٹ ٹریڈنگ کمپنی فورتھ یونین ری کنسٹرکشن ایل ایل سی اور دارالریان انٹرنیشنل ایل ایل سی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں