پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کی لیکن اب انہیں این آر او نہیں ملے گا،

بجٹ منظور ہونے کے بعد احتساب کے عمل میں تیزی آئے گی معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

منگل جون 18:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کی لیکن اب انہیں این آر او نہیں ملے گا۔ بجٹ منظور ہونے کے بعد احتساب کے عمل میں تیزی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لئے شور مچا رہی ہے۔ بے نظیر بھٹو نے پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کی جبکہ شریف خاندان ڈیل کرکے بیرون ملک گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کو این آر او نہیں ملے گا بلکہ بجٹ منظور ہونے کے بعد احتساب کے عمل میں بہتری آئے گی۔ ڈاکٹر بابر اعوان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بریت کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ اپوزیشن کو بھی عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments