پاکستان کا سری لنکا میں سینٹ وینسینٹ ڈی پال سوسائٹی کو سلائی مشینوں کا عطیہ

منگل جون 18:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان نے سری لنکا میں سینٹ وینسینٹ ڈی پال سوسائٹی کو سلائی مشینوں کا عطیہ دیا۔

(جاری ہے)

کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے حکومت پاکستان کی جانب سے سینٹ وینسینٹ ڈی پال سوسائٹی کے رہنماء فادر قینٹوس فرننڈو کو ہائی کمیشن میں سلائی مشینیں ان کے حوالہ کیں۔ ہائی کمشنر نے اس مو قع پر کہا کہ یہ عطیہ مستحق خواتین کیلئے حصول روزگار میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو معاشرے میں باعزت مقام دینے کیلئے انہیں ہنر فراہم کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments