پراپرٹی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

منگل 25 جون 2019 18:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پراپرٹی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پراپرٹی شعبہ کرپٹ عناصراور بلیک منی کی جنت بنا ہوا ہے، رئیل اسٹیٹ کی خرید و فروخت کیلئے بینک ٹرانزیکشن کو لازمی قرار دیا جائے جس کی تصدیق سرکاری سطح پرکی جائے، جائیداد کی خرید و فروخت میں کیش کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیا جائے جبکہ گاڑیوں کی خرید و فروخت بھی صرف بینکوں کے ذریعے ہی ممکن بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں