ْول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی روانگی پر فی مسافر چارجز 2ہزار 800 روپے مقرر کر دیئے

منگل 25 جون 2019 19:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی روانگی پر فی مسافر چارجز 2ہزار 800 روپے مقرر کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں بین الاقوامی روانگی پر مسافروں ایئر پورٹ چارجز 2800روپے مقرر کر دیئے ہیں ،ادائیگی مقامی کرنسی یا کسی بھی غیر ملکی کرنسی میں کی جا سکتی ہے۔ تمام ائیر لائینز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس نوٹیفکیشن پر اس کی رو کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں