فیڈرل سروس ٹربیونل کا وفاقی سرکاری ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کو بہتر بنانے کے لئے ای کورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

منگل 25 جون 2019 22:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) فیڈرل سروس ٹربیونل نے وفاقی سرکاری ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کو بہتر بنانے کے لئے ای کورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ آئندہ ملازمین کی اپیلوں پر کم سے کم وقت میں فیصلہ جاری کرنے کے لئے ٹربیونل کے ممبران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فیڈرل سروس ٹربیونل کے چئیرمین قاضی خالد علی نے فیڈرل سروس ٹربیونل کی فل کورٹ میٹنگ میں کیا۔

فل کورٹ میٹنگ میں ٹربیونل کے اسلام آباد ،لاہور اور کراچی بنچز کے ممبران ، ٹربیونل کے رجسٹرار نور محمد اور ایس پی ایس محمد محمود نے شرکت کی۔میٹنگ میں ٹربیونل کی گزشتہ ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ٹربیونل کے چئیرمین قاضی خالد علی نے ٹربیونل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ممبران کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ رواں سا ل کے لئے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں