عوامی نیشنل پارٹی نے احتجاجی تحریک پراپوزیشن کے مشترکہ حکمت عملی کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز دیدی

بدھ 26 جون 2019 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) عوامی نیشنل پارٹی نے احتجاجی تحریک پراپوزیشن کے مشترکہ حکمت عملی کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز دیدی۔ بدھ کو آل پارٹیز کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے یہ تجویز پیش کی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میا ں افتخار حسین نے کہاکہ یہ کمیٹی احتجاجی تحریک سے متعلق ایکشن پلان تیار کریگی۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ بھی یہی کمیٹی دیکھے۔

(جاری ہے)

اسفند یار ولی نے کہاکہ کمیٹی بن گئی ہے کمیٹی ہی فیصلہ کرے گی۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اسمبلیوں سے جائیں گیانہوںنے کہاکہ میں تو اسمبلی میں ہوں نہیں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کمیٹی میں کون لوگ شامل ہونگے۔ اسفند یار ولی نے کہاکہ ہر پارٹی سے ایک ایک فرد شامل ہوگا۔انہوںنے کہاکہ میرا نمائندہ میاں افتخار ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز نے ٹویٹ میں آپ کی تقریر کو سراہا ہے ایسی کیا تقریر کر دی آپ نے۔ اسفند یار ولی نے کہاکہ پتا نہیں مریم کو میری کونسی بات پسند آگئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں