تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نورین فاروق ابراہیم نے وزیراعظم کو مضبوط پاکستان پروگرامن پیش کردیا

پانچ میں سے کم از کم چار اشیاء’’میڈ ان پاکستان‘‘خریدی جائیں، مضبوط پاکستان پروگرام میں تجویز

بدھ 26 جون 2019 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نورین فاروق ابراہیم نے وزیراعظم کو مضبوط پاکستان پروگرامن پیش کردیا۔ بدھ کو نورین فاروق ابراہیم نے مضبوط پاکستان پروگرام وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں پیش کیا ۔پاکستان کو مضبوط بنانے میں عام شہری کیسے کردار ادا کرسکتے ہیں، تجاویز پروگرام میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مضبوط پاکستان پروگرام میں تجویز پیش کی گئی کہ پانچ میں سے کم از کم چار اشیاء’’میڈ ان پاکستان‘‘خریدی جائیں ۔ پروگرام میں نورین فاروق نے تجویز پیش کی کہ لوگ پاکستان کے بنے ہوئے ملبوسات، برتن، خوراک، کاسمیٹکس خریدیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو مضبوط پاکستان کا بیج بھی لگایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پروگرام مقصد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ دوسرے مرحلے میں کنزیومر تنظیموں کو تحریک میں شامل کیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں