اسلام آباد ٹریفک پولیس کی گاڑیوں میں لگی ہائی بیم لائٹس کے خلاف کارروائی،2738 گاڑیوں کے چالان

بدھ 26 جون 2019 19:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال گاڑیوں میں لگی ہائی بیم لائٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2738 گاڑیوں کے چالان کئے، ہائی بیم لائٹس رات کے اوقات میں حادثات کا باعث بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ہائی بیم لائٹس والی گاڑیاں سامنے سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سواروں کو کچھ دیر کیلئے اندھا کر دیتی ہیں اور اس وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے حکام نے رواں سال ہائی بیم لائٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2738 گاڑیوں کے چالان کئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ایف ایم اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھی شہریوں کو آگاہی فراہم کرتی رہتی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل درپیش نہ ہو اور وہ آسانی سے اپنا سفر کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں