لارج ٹیکس پیئر یونٹس اور ریجنل ٹیکس دفاتر 28، 29 اور 30 جون کو رات گئے تک کھلے رہیں گے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو

بدھ 26 جون 2019 22:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) لارج ٹیکس پیئر یونٹس اور ریجنل ٹیکس دفاتر 28، 29 اور 30 جون کو رات گئے تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے دفاتر 28، 29 جون 2019 کو عوام کی سہولت کے لئے رات آٹھ بجے اور 30 جون کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھیں تاکہ لوگ آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیزاور ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے مزید چیف کمشنرز آئی آر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی دن ٹیکس کی ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں