رحیم یار خان میں المناک ریل حادثہ پر اظہار افسوس

شیخ رشید اپنی زبان اور وزارت سنبھال نہیں سکتے، ہر روز پریس کانفرنس کرنیوالے کو اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہیے،منور انجم

جمعرات 11 جولائی 2019 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منور انجم نے رحیم یار خان میں المناک ریل حادثے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنی زبان اور وزارت سنبھال نہیں سکتے ہر روز پریس کانفرنس کرنے والے کو اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

منور انجم نے کہا کہ شیخ رشید کے لئے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ حادثے والے مقام پر پہنچنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے زبانی دعوے قابل قبول نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 50لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے اور ہر خاندان کے ایک فرد کو ریلوے میں ملازمت دے۔ منور انجم نے کہا کہ حادثے میں شدید زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنائے۔ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں