ملک بھر میں قائم ماڈل کورٹ کے بعد 96 سول اپیلٹ ماڈل کورٹس کا قیام

منگل 16 جولائی 2019 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) ملک بھر میں قائم ماڈل کورٹ کے بعد 96 سول اپیلٹ ماڈل کورٹس کا قیام عمل میں لا یا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سول اپیلٹ ماڈل کورٹ قائم کر دی گئی،سول اپیلٹ کورٹ کا انچارج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا کے پاس ہو گا ، سول اپیلٹ کورٹ بھی ماڈل کورٹ کی طرح روزانہ کی رپورٹ پیش کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق سول اپیلٹ کورٹ ڈی جی مانیٹرنگ سیل ماڈل کورٹس سہیل ناصر کے پاس رپورٹ پیش کریں گی ،ڈی جی مانیٹرنگ سیل روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آگے چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کرتے ہیں۔ ڈی جی سہیل ناصر نے کہاکہ سول اپیلٹ کورٹ کا قیام انصاف کی تیز تر فراہمی ہے ، سول اپیلٹ ، ماڈل کورٹس کا مقصد تیز تر ٹرائل اور جلد فیصلے کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں