یو این ویمن پاکستان اور محتسب خیبرپختونخوا کے درمیان دفاتر اور دیگر کام کی جگہوں پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے سے تحفظ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

بدھ 17 جولائی 2019 20:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) یو این ویمن پاکستان اور محتسب خیبرپختونخوا نے دفاتر اور دیگر کام کی جگہوں پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے سے تحفظ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ یو این ویمن پاکستان کی نمائندہ ایشا مختار اور کے پی کے کی پہلی خاتون محتسب رخشندہ ناز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

ایم او یو کا مقصد خواتین کا تحفظ ہے تاکہ انہیں دفاتر اور دیگر کام کرنے کی جگہوں پر ہراساں کرنے سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس سلسلہ میں جنسی ہراسیت کی روک تھام کیلئے شہریوں میں شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کیلئے بھی کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر محتسب خیبرپختونخوا رخشندہ ناز نے کہا کہ محتسب کا دفتر فعال ہے اور وہ ہراسمنٹ کے خاتمہ سے متعلق قوانین کے نفاذ کیلئے پرعزم ہیں تاکہ خواتین کو بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے، وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایم او یو سے دونوں اداروں کے درمیان تعاون بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں