ایم ایم عالم فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر احسن عمر نے قراقرم ماؤنٹین رینج میں تین برفانی جھیلیںدریافت کر لیں

بدھ 17 جولائی 2019 20:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ایم ایم عالم فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر احسن عمر نے قراقرم ماؤنٹین رینج میں تین برفانی جھیلیںدریافت کر لیں۔ اپنی دریافتوں کے حوالے سے بدھ کو نیشنل پریس کلب میںتفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پوری دنیا میں واحد شخصیت ہیں جنہوں نے اکیلے جا کر ان مقامات پر14 دن قیام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین برفانی جھیلوں کے نام (ایم ایم عالم لیک (17077 فٹ)، لالک جان لیک (16398 فٹ) اور عمر احسن لیک(15990 فٹ) رکھے گئے ہیں جو کہ پاکستان کی بلند ترین جھیلیں ہیں۔ انہوں نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس مقام پر دو دن مسلسل برف باری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وہاں کا درجہ حرارت منفی5 سے منفی20 تک سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس سیاحتی دورے پر گئے اور 14 دن کے قیام کے بعد بخیریت واپس آئے۔ سیاحتی دورے سے واپسی پر غڈینز ویلی کے مقام پر قیام کے دوران جنگلی حیات کی ایک نایاب نسل (ویزل) کو بھی دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی یہ نسل (ویزل) سائبیریا اور نارتھ امریکہ میں پائی جاتی ہے لیکن اس کا وجود پاکستان میں بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں