پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر اورقبضہ مافیا کیخلاف کر یک ڈائون ،17ملزمان گرفتار ، قبضے سے ، اسلحہ، منشیات برآمد

قبضہ ما فیا کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا،ایسے گھنا ئو نے جر ائم کے مرتکب افرادکیخلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئیگی ،ڈی آئی جی آ پر یشنز

بدھ 17 جولائی 2019 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید کی خصوصی ہد ایا ت پر وفا قی دارالحکو مت میں جر ائم پیشہ عنا صر اورقبضہ مافیا کے خلاف کر یک ڈائون جا ری ہے، 17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری مقدارمیں اسلحہ معہ ایمو نیشن ، ہیر وئن ، چر س ، شراب بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ قبضہ ما فیا کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتاایسے گھنا ئو نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا مات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپر یشنز وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو قبضہ ما فیا اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون کے احکا ما ت جاری کیے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال نے بر ما ٹا ئو ن میں مکان کے قبضہ کے دوران فائر نگ کی اطلا ع پر لو کل پولیس کو فوری کا رروائی کی ہد ایت کی ،جس پرتھانہ کھنہ کے ایس ایچ او ستار شاہ معہ ٹیم نے بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے 07ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میں صداقت ، راجہ آ صف، مدثر ، جلیل احمد ، محمد شعیب ، ملک طا رق اور فیصل حیا ت شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے چار عدد پسٹل 30بور ، دورائفلیں 12بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ، علا وہ ازیں ضلع بھر میں جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون کے دوران شالیمار پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شبیر احمد ، اے ایس آئی عمر ان حیدر معہ ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر سیکٹر ایف الیو ن ٹو میں ریڈ کرکے دو ملزمان ظہیر با بر اور فخر عبا س کو گرفتار کرکے دو عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم ابلاور خا ن سے 685گر ام چرس برآمد کر لی ، نو ن پولیس نے ملزم شکیل خا ن سے 2کلو 200گر ام ہیر وئن اور ملزمان محمد عرفان اور محمد اکر م سے دو پسٹل30بورمعہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ،سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم محمد رفیق سے 770گر ام چرس بر آمد کرلی ، کو ہسار پولیس نے ملزم اشفاق فیصل سے 30ڈبے بئیر کے بر آمد کر لیے،بہا رہ کہو پولیس نے ملزم ابر ار احمد سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا، گو لڑ ہ پولیس نے گرفتارملزم عاصم جہا نگیر کے انکشاف و نشا ند ہی پر رائفل 222معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے تمام ایس پی زونز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کو جا ری رکھا جا ئے ، کسی کو قا نون ہا تھ میں لینے کی اجا زت نہیں ، انہو ں نے تما م افسران کو ہدا یت کی وہ اپنے اپنے علا قوں میں قبضہ مافیا ، منشیات فروشوں ، جو اریو ں اور دیگر گھنا ئو نے کا رروبار میں ملوث عنا صر کے خلاف تا دیبی کا رروائیوں عمل میں لا ئیں اور شہر یو ں کو ریلیف مہیا کر یں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں