سکیورٹی اداروں کا جھنگی سیداں،محمدی ٹاون،ڈھوک بوٹا،آفیسرز کالونی اور گردونواح میں مشترکہ سرچ اور کومنگ آپریشن ،15مشکوک افراد گرفتار

افسران سرچ آپریشن اپنے اپنے علاقوں میں جاری رکھیں ،جرائم پیشہ عناصر کے گر گرد گھیرا تنگ کر کے گرفتار کیا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز

بدھ 17 جولائی 2019 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سیدکی ہدایت پراسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروں کا مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن ،سرچ اور کومنگ آپریشن تھانہ نون،بنی گالہ کے علاقوں جھنگی سیداں،محمدی ٹاون،ڈھوک بوٹا،آفیسرز کالونی اور گردونواح میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ عمل میں لائی گئی سرچ آپریشن کے دوران 15مشکوک افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیاجن سے تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی ہدایت پراسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروںکا مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن سرچ اور کومنگ آپریشن ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا صاعد عزیز اور ایس پی سٹی محمد عامر نیازی کی زیر نگرانی میںتھانہ نون اور بنی گالہ کے علاقوں جھنگی سیداں،محمدی ٹاون،ڈھوک بوٹا،آفیسرز کالونی اورگردونواح میں کیاگیا، سرچ آپریشن کے دوران15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،دوران سرچ آپریشن پانچ پسٹلز،2200گرام ہیروئن،چھ موٹر سائیکل،ایک ڈبل بیرر گن ،ایک 222رائفل برآمد کی گئی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،سرچ آپریشن کے دوران 110گھروں،315اشخاص،دکانوں اورہوٹلز وغیرہ کو چیک کیا گیا، ڈی آئی جی آ پر یشز نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی ہیں کہ سرچ آپریشن کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گر گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں