صوبائی حکومتوں کی طرز پر وفاقی اداروں میںکام کرنے والے انجینئرز کی تنخواہوں میں بھی ٹیکنیکل الاوئنس دیا جائے، انجینئرز کا مطالبہ

بدھ 17 جولائی 2019 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) فیڈرل ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز (ایف اے جی ای) نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومتوں کی طرز پر مختلف وفاقی اداروں میںکام کرنے والے انجینئرز کی تنخواہوں میں بھی ٹیکنیکل الاوئنس کی فوری منظوری دی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن ایف اے جی ای حسنین افضل نے کہا کہ خیبر پختونخوا، پنجاب،سندھ کی صوبائی حکومتیں اور آزاد کشمیر نے انجینئرز کی تنخواہوں میں ٹیکنیکل الائونس کی منظوری دے چکی ہیں لہذا ہمارا وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ وفاقی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی فوری طور پر ٹیکنیکل الاوئنس کی منظوری دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آج کا یہ احتجاجی مظاہرہ ملتان، فیصل آباد،پشاور،کوئٹہ،کراچی اور دیگر شہروں میں بیک وقت کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں