احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس ہریش کمپنی/ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی

جمعرات 18 جولائی 2019 19:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس ہریش کمپنی/ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی ۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملزم اعجاز احمد میمن، اطہر نواز،عبدالحلیم میمن، محمد فرخ خان، محمد رمضان، محمد صدیق، ذیشان حسن یوسف اور مناہل مجید عدالت کے روبرو پیش نہ ہو سکے جس پر ملزمان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں