اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے کے لئے انٹرمیڈیٹ کورس مکمل

جمعرات جولائی 19:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے کے لئے انٹرمیڈیٹ کورس مکمل ہو گیا ہے ۔ہیڈ کانسٹیبل رانا طاہر جاوید نے تمام شعبوں میں آل رائونڈ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کے لئے ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئی پر ترقی پانے کے لئے محکمانہ انٹر میڈیٹ کورس کرایا گیا جس میں 88ہیڈ کانسٹبیلز نے شرکت کی ۔

انٹر میڈیٹ کورس چھ ماہ تک جاری رہا جس دوران پولیس ملازمین کو پی ٹی ،پریڈ ،قانون ،گھوڑ سواری ،ڈرائیونگ اور فائرنگ سمیت مختلف کورسز کرائے گئے ۔کورس کے اختتام پر تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی پر رانا طاہر جاوید نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments