بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے خدام الحجاج کے نام پر جھانسہ دے کر لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی

جمعہ 19 جولائی 2019 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے خدام الحجاج کے نام پر جھانسہ دے کر لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔

(جاری ہے)

خدام الحجاج کے لیے اشتہار دے کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے والوں کے حوالے سے بیورو آف امیگریشن نے خبر دار کیا ہے کہ خدام الحجاج کی بھرتی کرنے والا گروہ پر کشش مراعات مثلاً مفت ویزا، ٹکٹ وغیرہ کی آفر دے کر لوگوں سے پیسے ہتھیانے کی کوشش کرتا ہے، ان جعل ساز کمپنیوں کی طرف سے سوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے جعلی اشتہارات شائع کروا کر لوگوں کو طے شدہ میڈیکل لیب میں چیک اپ کروانے کے لئے کہا جاتا ہے۔

بیورو حکام نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ یا کسی بھی پرو ٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس کی طرف سے خدام الحجاج کی بھرتی کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ ایسے اشتہارات کی صورت میں کسی کو کوئی رقم ادا نہ کریں، بیرون ملک ملازمت کی تصدیق بیورو کی اس ویب سائیٹ www.beoe.gov.pk/foreign-jobs سے کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں