حکومت چینی تعاون سے سپیشل اکنامک زونز کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہے‘ حکام سی پیک اتھارٹی

جمعہ 19 جولائی 2019 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) موجودہ حکومت چین کے تعاون سے سپیشل اکنامک زونز کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کار پالیسیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سپیشل اکنامک زون سے پاکستان کی صعنتی ترقی کو نئی جہت ملے گی، ایم زون سے روزگار کے مواقع، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مقامی صنعتی کو ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس میں بزنس ٹو بزنس تعاون، گوادر کی ترقی، سماجی و معاشی ترقی، صنعتی اور زرعی تعاون پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں