تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیلئے قانونی شکنجہ

ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو ایشن نشاندہی رپورٹ دیں گے ،سخت کارروائی ہوگی

جمعہ 19 جولائی 2019 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنیوالے برآمد کنندگان و تاجروں کو قانونی شکنجے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ہدایت پر تجارت کی آڑ میں منی لانڈرنگ، قیمتوں کی غلط بیانی، غلط گوشوارے اور غلط رسیدیں دینے والے برآمد کنندگان و تاجروں کو قانونی شکنجے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو ایشن ان کی نشاندہی رپورٹ دیں گے جس کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں غلط بیانی کے نتیجے میں ترسیلات زر و غیر ملکی زرمبادلہ کا شدید نقصان ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں