مریم پیشی:وکیل صفائی کے دلائل پر جج بشیر کی مسکراہٹیں،کمرہ عدالت قہقوں سے گونجتا رہا

جمعہ 19 جولائی 2019 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) احتساب عدالت میں وکیل صفائی امجد پرویز کے دلائل پر جج بشیر مسکراتے رہے جبکہ کمرہ عدالت بھی قہقوں سے گونجتا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سماعت کے آغاز میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ آج اسلام آباد میں کرفیو کیوں لگا ہوا ہے ، حالات اتنے سنگین تو نہیں ہوئے جس پر پراسیکیوٹر نے انہیں بتایا گیا کہ جگہ جگہ ناکوں کے باعث انہیں عدالت پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے ،کمرہ عدالت میں ویڈیو کی بھی بازگشت سنی گئی، وکیل صفائی امجد پرویز نے دوران دلائل کہا کہ اپیل کا حق تیس دن کا ہوتا ہے اس کیس کا فیصلہ تو ہوئے ایک سال ہوگیا ہے ہم نے سمجھا کہ شاہد ویڈیو آنے کے بعد تیس دن ہوئے ہیں اس پر احتساب جج محمد بشیر مسکراتے رہے جبکہ کمرہ عدالت بھی قہقوں سے گونجتا رہا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں