فشریز ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی ، راول ڈیم کورنگ نالی میں مچھلی کا کھلے عام شکار جاری

نام نہاد اور ڈمی پکٹس کی تعمیر کا ڈرامہ رچا کر افسران بالا کو سب ٹھیک ہے کی رپورٹ ملنے لگی

جمعہ 19 جولائی 2019 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) فشریز ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی اور غفلت کا سلسلہ نہ رک سکا،بنی گالہ میں راول ڈیم کورنگ نالی میں مچھلی کا کھلے عام شکار جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق فشریز ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث راول ڈیم میں مچھلی کا کھلے عام شکاری جاری ہے اور نام نہاد اور ڈمی پکٹس کی تعمیر کا ڈرامہ رچا کر افسران بالا کو سب اوکے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے اسی مقام پر مبینہ طور مچھلیوں کو زہر ڈال کر مارا گیا تھااور اسی جگہ پہ مچھلی کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ،موجودہ ٹھیکہ دار کو لاکھوں کا نقصان پہنچانے والے عناصر تاحال قانون کی نظروں سے اوجھل، فشریز افسران و اہلکار ایگریمنٹ کے تحت ہونے والے قانونی ٹھیکے کو ختم کرنے کے درپے ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ کے قیام کا دعوی بھی کھوکھلا نکلا ہے ،مچھلی مافیا کا سرعام شکار فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں