شیخ کی نااہلی کی وجہ سے ٹرینیں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں ، راجہ خرم پرویز

سلیکٹڈ وزیراعظم کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شیخ رشید کی سیاست بھی نالہ لئی کی نظر ہو جائے گی، بیان

جمعہ 19 جولائی 2019 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری راجہ خرم پرویز نے شیخ رشید کے میانوالی کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ کی نااہلی کی وجہ سے ٹرینیں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں کیونکہ وزیر ریلویز کی توجہ اپنے محکمے پر کم اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی خوشامد اور چاپلوسی پر زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شیخ رشید کی سیاست بھی نالہ لئی کی نظر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام بڑی مدت سے شیخ رشید کے کڑے احتساب کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف سیاستدانوں کے خلاف بیان بازی سے شیخ رشید کا گھنائونا کردار مزید بے نقاب ہو رہا ہے۔ن

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں