وفاقی پولیس نے مختلف کا رروائیوں میں تین رکنی ڈکیت گر وہ سمیت 23ملزمان کو گرفتار کرلیا

قبضے سے 4مو ٹر سائیکل ، شراب ، چرس اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد

جمعہ 19 جولائی 2019 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) وفاقی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران تین رکنی ڈکیت گر وہ سمیت 23ملزمان کو گرفتار کرکے 04 مو ٹر سائیکل ، شراب ، چرس اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ، ترنول سے گرفتار ہونے والے ڈکیت گروہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران تھانہ نون ،ترنول ،ٹیکسلا کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جا ر ی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس پی صدر زون محمد عمر خا ن کو خصوصی ٹا سک دیا ، جنہو ں نے ڈی ایس پی صدر سرکل غلا م محمد باقر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ ترنو ل سب انسپکٹر شمس الاکبر ، اے ا یس آئی محمد سلیم و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تمام تر ضر وری وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے ڈکیت گر وہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میں عبد الرزاق ولدنا صر خا ن سکنہ اتفاق کا لو نی تر نو ل ، نو رالدین ولد جمروز خا ن سکنہ چوہد ری محلہ تر نول اسلام آ باد اور عثمان خا ن ولد شہر یا ر خا ن سکنہ ڈہو ک عبا سی تر نو ل شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سی04 مو ٹر سائیکل ، اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا گیا ، ملزمان کے خلاف تھا نہ ترنو ل میں مقدمہ نمبر299مورخہ18-07-2019زیر دفعہ 399/402ت پ ، مقدمہ نمبر 300 مور خہ18-07-2019زیر دفعہ A-O 13-20-65، مقدمہ نمبر 302 مورخہ 18-07-2019زیر دفعہ 411ت پ ، مقدمہ نمبر 303 مورخہ 18-07-2019زیر دفعہ 411ت پ تھا نہ تر نو ل درج رجسٹر کر لیے گئے ،ملزمان نے تھا نہ نو ن ، تر نو ل ٹیکسلا کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے، اس گر وہ کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھا پے مار ے جا رہے ہیں ، جن کو جلد ہی گرفتار کرکے ما لمسروقہ بر آمد کیا جا ئے گا ،دیگر کا رروائیوں کے دوران بہارہ کہو پولیس نے ملزم حسنین سے 9ڈبے بئیر بر آمد کر لیے، بنی گا لہ پولیس نے ملزم ابر ار حسین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، جبکہ پا بندی کے با وجو د تعمیر ات کر نے پر 10افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، سی آئی اے پولیس نے ملزم یا سر مسیح سے 110لیٹر جبکہ ملزم عبدالسلام سے 90لیٹر شراب بر آمدکر لی ، رمنا پولیس نے ملزم محمد عبا س سے 12بور گن بر آمد کر لی، شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم ریفون شاہ سے 220گر ام چرس بر آمد کرلی ، نیلو ر پولیس نے دو ملزمان ملک پا رس اور ملک یو نس سے 02عدد کلاشنکوفیں معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیں ، کو رال پولیس نے دو ملزمان سمیع اللہ اور ایاز احمد سے 02عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی کا رکر دگی کو سراہا ہے ، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں