سری لنکا کے کونسل جنرل کا پاکستانی فٹ وئیر مصنوعات میںگہری دلچسپی کا اظہار

جمعہ 19 جولائی 2019 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) کونسل جنرل سری لنکا Mr. G.L.Gnanatheva نے PFMA کے چیئرمین حسن جاوید سے PFMA کے دفتر میںبالمشافہ ملا قا ت کی اور پاکستانی فٹ وئیر مصنوعات تیار کرنے والے شعبہ میںگہری دلچسپی کا اظہا ر کیا ۔ اس ملا قات کے دوران چیئرمین PFMA نے کونسل جنرل کو بتایا کہ چند پاکستانی فٹ وئیر صنعت کاروں نے فٹ وئیر مصنوعات تیار کرنے کی اپنی فیکٹریاں سری لنکا میں قائم کی ہیں اور وہ سری لنکا سے اعلی کوالٹی کی مصنوعات یورپی ممالک کو برآمد کر رہے ہیں ۔

اس تعاون کو مضبوط بنانے اور اس کو ایک نئی سمت میں لے جانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ باہمی معاہدوں اور مراعاتی پالیسیوں کے ذریعے کاروبارکے مواقع آ سان تر بنائے جائیں ۔ PFMA کے چیئر مین اور کونسل جنرل سری لنکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستانی فٹ وئیر صنعت کے کاروباری طبقہ اور سری لنکن کاروباری طبقہ کے درمیان مفاہمت وشراکت ہونی چاہیے تاکہ دونوں ایک دوسرے کی مہارت سے فائدہ اٹھا کر کاروبار کے مواقع بڑھا سکیں اور دونوں ممالک کے افق پر کاروباری خوشحالی و ترقی نظر آ سکے ۔

(جاری ہے)

باہمی اتفاق کی ایک عمدہ مثال یہ ہے کہ اس ملا قات کے دوران اگلے مرحلہ میں FTA معاہدہ کے اندر فٹ وئیر مصنوعات کو شا مل کرنے کافیصلہ کیا گیا تاکہ باہمی تجارت کو مضبوط بنایا جائے ۔اس ملا قات کے دوران PFMA کے چیئرمین نے کہا " موجودہ مشکل معاشی صورت حال کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتبار قا ئم رہنا اور ہماری ساتھ کاروباری تعلق بر قرار رکھنا ایک نہایت اچھا شگون ہے ۔

ہم پاکستان کی فٹ وئیر صنعت کے ساتھ اشتراک کی سری لنکا کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی فٹ وئیر صنعت کے اندر بے پنا ہ صلاحیت و پیشہ ورانہ قابلیت موجود ہے اور ہم فٹ وئیر مصنوعات نہ صرف مقامی مارکیٹ بلکہ یورپ اور امریکہ کی مارکیٹس کو بھی برآمد کر سکتے ہیں ۔اس شعبہ کو پاکستان کا صف او ل کا بر آمدی شعبہ بنانے کا یہ ایک سنہری موقعہ ہے تاکہ ہم بین الاقوامی مارکیٹس میں داخل ہو سکیں اور نفیس ترین مصنوعات بنا کر بین الاقوامی برانڈز کا مقابلہ کر سکیں ۔ اس ملاقات کا اختتام چیئر مین PFMA کی جانب سے سری لنکن کاروباری طبقہ کو پاکستان کے شہر لا ہور میں 27 تا 29جنوری 2020 منعقد ہونے والے "Paksitan Mega Leather Show" میں شرکت کی گرم جوش دعوت پر ہو ا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں