برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے مضافات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر خدمات کے موثر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نادرا کے اقدامات کی نگرانی کریگا

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے مضافات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر خدمات کے موثر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نادرا کے اقدامات کی نگرانی کریگا۔اس سلسلے میں ہائی کمیشن لندن کے مضافاتی علاقوں میں نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دوروں کا باقاعدگی سے اہتمام کرتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

ان اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے نادرا ٹیم 27جولائی کو مغربی لندن کے قصبے ہاونسلو کا دورہ کریگی۔ہفتہ کو لندن سے جاری بیان کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سمارٹ قومی شناختی کارڈ کی کوئی فیس نہیں ہوگی جبکہ نئے سمارٹ کارڈ کیلئے 52 پاونڈ کی فیس مقرر کر دی گئی ہے۔کارڈ ڈیلیوری کی مدت چھ سے آٹھ ہفتے جبکہ ایگزیکٹیو کیلئے دس سے پندرہ دن مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں