اسلام آباد ،تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یاپولیس نے آئی ایٹ ون سے اغو ا ء ہو نے والی لڑ کی کو با زیا ب کر کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:43

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) اسلام آباد تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یاپولیس نے سیکٹر آئی ایٹ ون سے اغو ا ء ہو نے والی لڑ کی کو با زیا ب کر کے اس وقوعہ میں ملوث ایک عورت سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، پولیس کی بر وقت کا رروائی پر لڑ کی کے والدین نے پولیس کی کا وشوں کی تعریف کی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقا ر الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی کوسراہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق مسمی محمد اسماعیل نے درخو است دی کہ اس کی بیٹی صباء کو کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیا ہے ،تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے مقدمہ نمبر357 مورخہ17-07-2019زیر دفعہ 365ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہد ایت پر ایس پی انڈسٹر یل ایر یا صا عدعزیز نے مغویہ کی بازیا بی اور ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی انڈ سٹر یل ایریا فدا حسین ستی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا ، سب انسپکٹر عاشق شاہ ، اے ایس آئی سید ابر ار شاہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان احسن شریف میر ولد محمد شریف سکنہ گلی نمبر 5محلہ راجہ ٹکہ خا ن بہا رہ کہو اسلام آ باد ، محمد فیصل ولد ذوالفقار سکنہ ڈہو ک موہر ی ٹیو ب ویل کا لو نی بہا رہ کہو اسلام آ باد اور مسما ةلا ئبہ دختر ظفر سکنہ نین سکھ بہا رہ کہو اسلام آباد کو ٹر یس کرکے گرفتار کرکے مغویہ کوبازیاب کرا لیامزید قانونی کارروائی ضابط عمل میں لائی جا رہی ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کی پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں