پاکستا نی سربراہ کو دعوت اسلام آباد کیساتھ تعلقات کی از سر نو تشکیل اور پائیدار شراکت داری قائم کرنے کی عکاس ہے،امریکی حکام

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) امریکی حکام نے کہا ہے کہ وائٹ ہاوس کی جانب سے پاکستان کے سربراہ کو دعوت اسلام آباد کیساتھ تعلقات کی از سر نو تشکیل اور پائیدار شراکت داری قائم کرنے کی عکاس ہے۔امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے پاکستان کے سربراہ کو دعوت اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ واشنگٹن پاک امریکہ تعلقات کی از سر نو تشکیل اور پائیدار شراکت داری قائم کرنیکا خواہاں ہے۔

22جولائی کو وائٹ ہاوس میں صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان بات چیت دونوں رہنماوں کے مابین پہلا فیس ٹو فیس رابطہ ہو گا۔حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ وزیر اعظم پاکستان کا اوول آفس میں گرمجوشی سے خیر مقدم کرینگے،بعد ازاں ورکنگ لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں کیبنٹ ارکان اور سینئر پینٹاگان رہنماء شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی سربراہ بھی شامل ہیں۔

امریکی صدردونوں ملکوں کے درمیان گرم جوش تعلقات کے علامت کے طور وزیر اعظم عمراں خان کو وائٹ ہاوس کے تاریخی حصے دکھائیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات میں مزید پیشرفت کا موقع ملے گا۔ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان انسداد دہشت گردی،دفاع،توانائی اور تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کرینگے،جس کا بنیادی مقصد جنوبی ایشیاء میں پر امن ماحول کا قیام اور دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار شراکت داری قائم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں