قبائلی اضلاع میں پرامن ماحول میں انتخابات ہوئے ہیں،گنتی کا عمل مکمل ہونے اور فارم 45 ریٹرننگ افسران کے پاس پہنچنے پر رزلٹ مرتب کیا جائیگا،چوہدری ندیم قاسم

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر( الیکشنز) چوہدری ندیم قاسم نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں پرامن ماحول میں انتخابات ہوئے ہیں،گنتی کا عمل مکمل ہونے اور فارم 45 ریٹرننگ افسران کے پاس پہنچنے پر رزلٹ مرتب کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو الیکشن کمیشن ہیڈ آفس کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں موبائیل نیٹ ورک کا مسئلہ ہے،قبائلی اضلاع میں پرامن ماحول میں انتخابات ہوئے ہیں۔

ہر پولنگ اسٹیشن پر ہر امیدوار کا ایک پولنگ ایجنٹ موجود ہو گا۔ندیم قاسم نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 دے کر اس کے دستخط لیے جائیں گے،قبائلی اضلاع میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں رات کو سفر نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ گنتی کا عمل مکمل ہونے اور فارم 45 ریٹرننگ افسران کے پاس پہنچنے پر رزلٹ مرتب کیا جائیگا ،جیسے ہی نتائج مرتب ہونگے ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں