gروک سکتے ہو تو مریم نواز کو روک لو ، مریم اورنگزیب

ا*مریم نواز کی فیصل آباد ریلی نے حکومت کی ٹانگیں کپکپا دیں ، ٹوئٹ

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

-اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کی فیصل آباد ریلی نے حکومت کی ٹانگیں کپکپا دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو روک سکتے ہو تو روک لو کیونکہ مریم نواز کی فیصل آباد ریلی نے حکومت کی ٹانگیں کپکپا دی ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ڈر اور نواز شریف کے حوصلے میں فرق صرف سلیکٹڈ کا ہے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں