۔ شاہد خاقان کی گرفتاری بلاجواز ہے،وہ امانتدار اور وفادار شخصیت ہیں ان پر کرپشن کاالزام ایک بھونڈامذاق ہے،بیگم سیماجیلانی

نااہل اور نالائق حکومت کی11ماہ کی کارکردگی مہنگائی،بے روزگاری،آئی ایم ایف کی غلام کی شکل میں قوم کے سامنے آئی ہے،مسلم لیگی رہنما Cسلیکٹڈ وزیراعظم کو قوم پر مسلط کرنے والے ملک کی ابترصورتحال کا ادراک کریں،،ملک کو تباہی سے بچانے کاواحدراستہ منصفانہ غیرجانبدارانہ انتخابات ہیں،و رکن قومی اسمبلی

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) پاکستا ن مسلم لیگ(ن)راولپنڈی کی سنیئر رہنما بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نائب صدرشاہد خاقان عباسی کی گرفتاری بلاجواز ہے،ملک کو اس طرح کی گرفتاریوں سے نہیں بلکہ یکجہتی سے بہتر کیاجائے،اپوزیشن جماعتوں پرمن گھڑت مقدمات بنانے کے بجائے اسوقت اپوزیشن کوساتھ لیکر چلنے کاوقت ہے،ایسے ہتھکنڈوں سے ملک کو کمزور کیاجارہاہے،تمام پارٹیوں کا احتساب یکساں ہوناچاہئیے،چنداپوزیشن جماعتوں پر کیس بناکریکطرفہ احتساب کا سلسلہ بندکیاجائے،احتساب حکومت سمیت تمام لوگوں اور اداروں کابلاتفریق کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی دیانتدار،امانتدار اور وفادار شخصیت ہیں ان پر کرپشن کاالزام ایک بھونڈامذاق ہے، ہم ایسی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قیادت کو گرفتار کرکے انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،سلیکٹڈ حکمرانوں کے ہتھکنڈے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین کوعوام کی محبت سے دور نہیں رکھ سکتے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم سیماجیلانی نے مزید کہاکہ نااہل ، نالائق اورپی ٹی آئی کی مسلط حکومت کی11ماہ کی کارکردگی مہنگائی،بے روزگاری،آئی ایم ایف کی غلام کی شکل میں قوم کے سامنے آئی ہے،عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات چاہتے ہیں لیکن غاصب حکومت کے پاس عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو قوم پر مسلط کرنے والے ملک کی ابترصورتحال کا ادراک کریں،ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد راستہ منصفانہ و غیر جانبدارانہ انتخابات ہیں،دوسروں کوچور،ڈاکو کہنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم میںبرداشت کاحوصلہ نہیں ہے کیونکہ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر نہیں آئے،تین ماہ تک کینٹینر پر کھڑے ہو کر سیاستدانوں کوگالیاں دینے اور قومی املاک پر حملہ کرنے والا شخص اب اپوزیشن کے جلسوں سے پریشان ہے،مریم نوازکے جلسے روکنے کیلئے اسے پھر سے کیس میں پھنسا کر جیل میں ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو بڑی غلط فہمی ہے کہ ہم ان کے ہتھکنڈوں سے ڈر جائیں گے اور توبہ تائب کرلیں گے،نااہل اور نالائق حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے لیڈران کی ملاقات سے روک دیا ہے ،صرف خاندان کے پانچ افرادکو ملنے کی اجازت دی گئی، ایسا کبھی بدترین آمریت میں بھی نہیںہوا،عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ پوری زندگی وزیراعظم رہیں گے انہیں یاد رکھناچاہئیے کہ کئی وزیراعظم آئے او رچلے گئے، پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ آمرانہ انداز میں حکومت کرنے والے حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،موجودہ حکمران جمہوریت کی آڑ میں آمریت قائم کررہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور حکومتی ترجمانوں کو عوام کی مہنگائی پر چیخیں نظر نہیں آرہی،عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر وں کا انتظارکررہے ہیں،عمران نیازی کو دنیا بھر میں سلیکٹڈ وزیراعظم کے نام سے پکاراجا رہاہے،اپوزیشن کی زبانوں پر تالے لگائے جاسکتے ہیں لیکن عوام کو کیسے روک سکتے ہیں۔بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی فسطائی سوچ ملک او رجمہوریت کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے،عوام کو سبز باغ دکھانے والے اب منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں