ٴْ کامیاب شٹرڈائون ہڑتال نااہل اور نالائق حکمرانوں پرعدم اعتماد کااظہار ہے،ایم ساجد عباسی

Qاپوزیشن کو نشانہ بنانے سے عوام کوکوئی سروکار نہیں،عوام موجودہ حکومت سے پوچھتے ہیں کہ عوام کوکیاریلیف دیاجارہاہے،چیئرمین و جنرل سیکرٹری فیڈرل کپیٹل اسلام آبادمسلم لیگ(ن)

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

ش اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) فیڈرل کپیٹل اسلام آبادکے جنرل سیکرٹری و چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آبادایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ کامیاب شٹرڈائون ہڑتال حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے،حکومتی خاتمے کا اکائونٹ ڈائون شروع ہوچکا ہے،ظالمانہ ٹیکس اور مہنگائی غریب عوام کا بھرکس نکال دیا،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، اپوزیشن کو نشانہ بنانے سے عوام کوئی سروکارنہیں،عوام موجودہ حکمرانوں سے پوچھتے ہیں کہ عوام کو کیاریلیف دیاجارہاہے،نااہل ،نالائق اور سلیکٹڈ نے اصل معاملات ے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کی کردار کشی شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوا م کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دے رہی ہے،الیکشن میںعوام سے کیاگیاکوئی ایک وعدہ بھی پورانہیں کیاگیا،موجودہ بجٹ میں غریب عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیاگیا ہے،باشعور عوام نے کامیاب ہڑتال کرکے اصل تبدیلی کادنگل بجا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کی کردار کشی کرنے کی بجائے تاجروں اور عوام کو ریلیف دیں،آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،عام آدمی کی بنیادی ضرورت کی اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،حکومتی وزیر کردار کشی چھوڑ کر عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دیں،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب آٹا،چینی،گھی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوںمیں اضافہ کا نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف دیں،ٹیکس وصولی کے نظام میں اصلاح اور بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے دور میں میڈیا پر پابندی نہیں لگائی تھی یہی وجہ تھی کہ عمران خان کے کینیٹرڈرامہ کوبراہ راست دکھایاجاتا،آج بیرونی میڈیا نے پاکستان میں آزادی صحافت پر قدغن لگانے والوں کومنہ توڑ جواب دیا ہے ، موجودہ میڈیا کی آواز کو اس لئے دبایاجارہاہے کہ وہ موجودہ حکومت کی جانب سے عوام کش پالیسیوں کے ہونیوالے اثرات کودکھا رہاہے،خان صاحب نے اقتدار میں آتے ہی میڈیا کے منہ پر بھی پٹی باندھنے کی کوشش کی ہے جو کہ قابل مذمت فعل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں