ص*غیرقانونی بھرتیاں :سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف مرزا کی نیب میں طلبی کا امکان

tیوسف مرزا نے 9 سالوں میں قواعدو ضوابط کے برعکس 2335افراد کو پی ٹی وی میں کسی اشتہار اور ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر بھرتی کرکیقومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا یا،نیب کی انکوائری رپورٹ میں انکشافات

اتوار 21 جولائی 2019 21:20

ر اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) نیب کی جانب سے پی ٹی وی میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن انکوائری میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ نیب کی انکوائری میں یوسف بیگ سابق ایم ڈی کے بارے میں مبینہ طورپر ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں یوسف مرزا نے نو سال تک پی ٹی وی کے ایم ڈی کا عہدہ سنبھالا ۔

ذرائع کیمطابق ہر تین سال بعد ان قواعد کے برعکس پھر تین سال کیلئے ایم ڈی لگا دیا جاتا ہے۔ نو سالوں میں قواعدو ضوابط کے برعکس 2335افراد کو پی ٹی وی میں کسی اشتہار اور ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر بھرتی کیا جس سے حقدار افراد کی حق تلفی کے علاوہ میرٹ کے برعکس من پسند افراد کو بھاری معاوضہ اور مراعات دی گئیں۔

(جاری ہے)

پچاس ملازمین کو مبینہ طور پر بغیر اشتہار کے ریگولر پے سکیل میں رکھا جبکہ 200ملازمین ملازمت کے ابل بھی نہیں تھے اور سرکاری ملازت کے قابل نہیں تھے۔

یوسف مرزا بیگ نے گروپ ایوارڈ ز میرٹ پر دینے کی بجائے مبینہ طورپر بعض من پسند افراد و گروپ کو دئیے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ۔ پی ٹی وی میں جعلی ڈگری کے مبینہ طورپر بہت سارے کیسز اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ختم کرادئیے ان میں سے چند افراد اب بھی مبینہ طورپر کام کر رہے ہیں۔ یوسف مراز بیگ نے بطور ایم ڈی پی ٹی وی مبینہ طورپر پرائویٹ پروڈکشن سے بنے ہوئے ڈرامے خریدے حالانکہ پی ٹی وی کے پاس تجربہ تجربہ کار اور تربیت یافتہ پروڈیوسر ز موجود تھے ان سے کام لینے کی بجائے پرائیویٹ پروڈکشنز خریدیں اس طرح تمام اسٹوڈیوز خالی پڑے رہتے تھے اور پی ٹی وی ملازمین صلاحیت رکھنے کے باوجود ڈرامہ اور دیگر پروگرامز نہ بناسکے۔

جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا جس کا اظہار مبینہ طورپر پی ٹی وی کے آڈٹ پیراز میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی وی میں پچیس سے تیس سال نوکری کرنے والے ملازمین کو پنشن کی رقوم مختلف دوسرے کاموں پر خرچ کردی جس کی وجہ سے پی ٹی وی کے پنشنرز کو بروقت پنشنرز کو وقت پر پنشن کی ادائیگی نہ ہوسکی جس سے انکا گزر بسر مشکل ہوگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں