& سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی فیصل آباد میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت

ئ* مریم نواز کی فیصل آباد میں ریلی میں رکاوٹیں ڈالناغیرجمہوری اور آمرانہ اقدام ہے احتجاج اور عوام سے رابطہ کرنا ہر سیاسی جماعت اور شخصیت کا بنیاد جمہوری حق ہے،ترجمان بلاول

اتوار 21 جولائی 2019 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے فیصل آباد میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی فیصل آباد میں ریلی میں رکاوٹیں ڈالناغیرجمہوری اور آمرانہ اقدام ہے۔ احتجاج اور عوام سے رابطہ کرنا ہر سیاسی جماعت اور شخصیت کا بنیاد جمہوری حق ہے۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سلیکٹڈڈ وزیراعظم ملک میں ایک جماعتی نظام چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس دکھانے والے نیوز چینلز بند کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آمرانہ ہتھکنڈے ہیں۔ ان سے نہ اپوزیشن مرعوب ہوگی نہ ہی عوام خوفزدہ ہوں گے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن مزید مضبوط ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارتی اور ن لیگ کی حکومتوں میں عمران خان کو ہر جگہ ریلی اور جلسے کرنے کی اجازت تھی۔ ان کی کئی گھنٹوں طویل اور اخلاقایت سے عاری تقاریر تک میڈیا پر نشر ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت جمہوریت کرکے عمران خان بدترین آمر بن چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں