لوک ورثہ شکر پڑیاں میں بچوں کا سمر کیمپ اختتام پذیر ہو گیا

کمیپ میں بچوں کو بلاک پرنٹنگ اور لیکور آرٹ کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی

منگل 23 جولائی 2019 20:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) لوک ورثہ شکر پڑیاں میں بچوں کا سمر کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔ کیمپ 25 جون سے شروع ہوا جس میں بچوں کو بلاک پرنٹنگ اور لیکور آرٹ کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو اس فن کے بارے میں آگہی فراہم کرنا تھا۔ 6 سے 14 سال کے 60 سے زائد بچوں نے کیمپ میں شرکت کی جنہیں ماہر آرٹسٹوں نے یہ فن سکھایا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہیں لوک موسیقی اور دیگر فنون کی بھی تربیت دی گئی۔ کیمپ کے دوران بچوں نے خوب انجوائے کیا۔ واضح رہے کہ لوک ورثہ ہر سال موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اس طرح کے سمر کیمپ کا انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو اپنی تہذیب اور ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔ پاکستان عظیم ثقافتی ورثہ کا امین ملک ہے اور لوک ورثہ پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں