آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت

ٴاحتساب جج محمد بشیر نے ملزم نعیم محمود، منصور رضا رضوی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

منگل 23 جولائی 2019 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب جج محمد بشیر نے کی احتساب عدالت ملزم نعیم محمود اور منصور رضا رضوی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کر دی وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب عدالت میں بیان دے کہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش نہیں کریں گیے نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے اپنے دلائل میں بتایا کہ اسطرح ممکن نہیں ہے کہ ہم پہلے ملزمان کو بتادیں کہ مزید تفتیش کریں گییاس کیس میں اسحاق ڈار بھی ملزم ہیں, انکے خلاف تو ضرور تفتیش ہو گی وکیل صفائی نے اپنے موکل نعیم محموداور منصور رضا کی حد تک درخواست دائر کر دی یاحتساب جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ اگلی سماعت پر اس درخواست پر باقاعدہ دلائل دے دیںکیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں