پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

احتساب عدالت کا آئندہ سماعت پر روبینہ خالد سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

منگل 23 جولائی 2019 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی گئی احتساب عدالت کا آئندہ سماعت پر روبینہ خالد سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق لوک ورثہ کے فنڈز میں خردبرد کے الزام میں روبنیہ خالد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنا تھی مگر روبینہ خالد کی ناسازی طبع کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی عدالت کا آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضر کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی دو اگست تاریخ مقرر کر دی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔بشارت راجہ

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں