جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت:

ٓ احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزم علی اکبر ابڑو کی جسمانی ریمانڈ میں تین روزہ توسیع کر دی

منگل 23 جولائی 2019 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس کیس ملزم علی اکبر ابڑو کی جسمانی ریمانڈ میں تین روزہ توسیع کر دی نیب کی جانب سے علی اکبر ابڑو کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیب نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ملزم علی اکبر ابڑو کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا عدالت نے علی اکبر ابڑو کو 26 جولائی تک نیب کے حوالے کر دیاملزم کو 26 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں