ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول تعیناتی کے ضمن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہان کا عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ
منگل 23 جولائی 2019 23:53
(جاری ہے)
بندرگاہ پر قیام کے دوران، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس شا ہجہان نے ودام نیول بیس کے بیس کمانڈر کموڈور سیف بن محمد سے ملاقات کی اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے عمان کی عوام کے لئے بالعموم اور عمانی نیوی کے لئے بالخصوص نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
آپ نے کہا کہ پی این ایس شاہجہان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک کا مظہر ہے ۔بندرگاہ قیام کے دوران پاک بحریہ کے جہازپر پاکستان کے سفیر جناب عزت مآب علی جا وید کی میزبانی میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب کا اہتمام عمان کے خصوصی دن 'نشاة ثانیہ کا دن' منانے کیلئے کیا گیا تھا۔ یہ دن 23 جولائی 1970کی یاد میں منایا جاتا ہے جب جناب عزت مآب سلطان قابوس بن صید نے عمان کی سلطنت کی بھاگ ڈور سنبھالی تھی۔رائل نیوی آف عمان کے ڈائریکٹر جنرل آپس اینڈ پلانز، کموڈور ڈاکٹر خامیس بن سلیم ال جابری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 15 مختلف ممالک کے سفراء اور ہیڈ آف مشنز، رائل نیوی آف عمان کے آفیسرز، سیلرز اور کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ سلطان قابوس بندرگاہ کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہان کے آفیسرز اور سیلرز کے مابین باہمی بات چیت کا بھی انعقاد کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر پی این ایس شاہجہان نے عمانی بحریہ کے جہاز کے ساتھ باہمی مشق کا بھی انعقاد کیا۔بعدازاں پی این ایس شاہجہان نے شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کر دیا۔پاکستان اور عمان دوستی اور بھائی چارے کے لازوال بندھن میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہان کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کے فروغ کا باعث بنے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی